(یو این آئی) وزارت اقلیتی امور کے تحت قائم کردہ قومی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن ّاین ایم ڈی ایف سی) اقلیتوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور کرنے کے لئے آسان شرطوں پر قرض کی مختلف اسکیمیں چلارہی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔
این ایم ڈی ایف سی کےڈائرکٹر شہباز علی نے بتایا کہ ایجوکیشن لون کے تحت
ان کا ادارہ ملک میں تکنیکی اور پیشہ وارانہ کورسیز کیتکمیل کے لئے 15 لاکھ روپے تک کا قرض دیتا ہے جبکہ بیرون ملک جاکر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو 20 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرایا جا تا ہے۔
یہ قرض محض 3 فیصد سالانہ شرح سود پر دیا جاتا ہے اور تعلیم مکمل ہونے پر پانچ برس کی آسان قسطوں پر یہ رقم واپس کی جا سکتی ہے۔